گوجرہ،تحصیل سرکل میں جھوٹے اندراج مقدمات میں بے پناہ اضافہ شہریوں کا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

Published on April 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

llll
گوجرہ(یواین پی)تحصیل سرکل میں جھوٹے اندراج مقدمات میں بے پناہ اضافہ شہریوں کا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں پورے سرکل بالخصوص گوجرہ میں جھوٹے مقدمات کے اندراج میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی بڑی وجہ چند ماہ قبل نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ٹوبہ کو اس کے دفتر ی عملہ بالخصوص ریڈر کی طرف سے ملنے والی غلط آگاہی ہے جو اپنے سیاسی دھڑے کے مخالفین کے بارے اس قدر غلط اطلاعات ڈی پی او کو دیتا ہے جو ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم ظاہر کر کے سائلین کو ڈی پی اوکے سامنے پیش کرتے ہیں جس سے ڈی پی او صاحب اپنے دفتری عملہ کی اطلاعات پر یقین کر تے ہوئے فوری مقدمات کے احکامات جاری کر رہے ہیں جس وجہ سے عام شہری مقدمات کی زد میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ ڈی پی او ٹوبہ شہزاد اکبر ایک نہایت ایمان دار،فرض شناش اور نڈر آفیسر ہے جو ان کی تمام تعیناتیوں میں نظر آتا ہے اس لئے ان کے فرض شناش اور ایمان دار ہونے کو جھٹلایا نہ جا سکتا ہے شہریوں سمیت سماجی تنظیوں نے ڈی پی او شہزاد اکبر سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دفتری عملہ پر اندھا اعتماد کر نے کی بجائے اپنے ٹھندے آفس سے باہر نکل کر جائے وقوع سمیت علاقہ میں معاملات کو خود دیکھیں تو اصل حقائق سامنے آئیں گے جس سے انہیں سرکل کے تھانوں میں سیاسی مداخلت روکنے میں مد د ملے گی اور حقدار کو انصاف مہیا ہو سکے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes