محمد یاسین ملک کا شہید سجاد شاہ کو شاندار خراج عقیدت
Published on April 6, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 698) No Comments
سرینگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید سجاد احمد شاہ کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سجاد احمد کوایک دلیر، جانباز، خوش اخلاق اور جری انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان اولین کشمیری نوجوانوں میں شامل تھے جنہوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف بھر پور مزاحمتی تحریک شروع کی اور اپنی جانیں مبنی برحق جدوجہد میں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا سجاد احمد اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ دریں اثنا نائب چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کے ایک اعلی سطحی وفد نے سرینگر میں سجاد احمد کے گھر جا کر شہید کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وفد میں شوکت احمد بخشی، محمد یاسین بٹ، محمد صدیق شاہ ، غلام محمد بٹ، محمد حنیف اور دیگر شامل تھے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 174
Related
Premium WordPress Themes