پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کے من مانے ریٹ مقرر کر لیے عوام سراپا احتجاج

Published on October 31, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 733)      No Comments

\"4\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان) تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں ،ٹھینگ موڑ (الہ آباد)، اور تحصیل کوٹرادھاکشن میں پٹرول پمپ مالکان نے کہیں115روپے لٹر تو کہیں117روپے اور120روپے فی لیٹر قیمت مقرر کر رکھی ہے اگر کوئی پوچھ لے تو عملہ انتہائی بدتمیزی سے کہتا ہے کہ ڈلوانا ہے تو ڈلواؤ ورنہ جاؤ۔ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے اور پمپ مالکان لوٹ مار میں مصروف ہیں اس ک علاوہ یہ شکایت بھی ملی ہے کہ بعض پمپوں کے مالکان نے ناقص کوالٹی کا پٹرول فروخت کرتے ہیں اور مزید براں ان کے پیمانے بھی عوام کو چونا لگاتے ہیں۔ْجس کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن جلدی ہی خراب ہو جاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئی ہو ئی انتظامیہ کو اپنے ڈنڈے سے جگائیں ورنہ (ن) لیگ کی ساکھ کو نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes