عبدالحکیم(یو،این،پی)بے موسمی بارشیں اللہ تعالی کی ناراضگی ظاہر کرتی ہیں حالیہ بارشوں نے کاشتکار وں کی کمر توڑ دی ،تفصیل کے مطابق کپاس ،دھان ،کے بحران نے کسانوں کو بدحالی کا شکار کردیا تھا جس کی بڑی وجہ حکو مت کی ناقص پالسی تھی ان خیالات کا اظہار اقبال کندلہ ،میاں شاہد نواز سہو ،داؤد احمد خان ،حاجی خضر حیات ہراج ،مہر عنصر ہراج نے کیا انہو ں نے کہا کہ بارش اورژالہ نے کاشت کی گئی گندم کی فصل کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا بچی کچھی فصل کی خر یداری بر وقت اور یقینی نہ بنائی گئی تو کسان بھی کشکو ل اٹھا نے پر مجبور ہو جائے گا مزید انہو ں نے کہا کہ گندم کے ریٹ کے متعلق مختلف افواہیں سننے کو مل رہی ہیں اگر مقررکردہ نر خ پر خریداری نہ ہو ئی تو حکو مت کے خلا ف تاریخی احتجاج شروع ہو نگے
کچاکھوہ روڈ سیوریج لائن بچھانے کے بعد عوام مٹی پھانکنے پر مجبو ر
عبدالحکیم (یو،این،پی)کچاکھوہ روڈ سیوریج لائن بچھانے کے بعد عوام مٹی پھانکنے پر مجبو ر لو گ مختلف بیماریو ں کاشکار تفصیل کے مطابق کچاکھو ہ روڈ پر دو ماہ قبل ڈالی جا نے والی سیوریج لائن کھودائی کے بعد ٹھکیدار کے دوبارہ مٹی ڈال کر گھڑے بند نہ کر نے کی وجہ سے مین روڈ کے وسط میں گہرے کھڈے بنے ہو ئے ہیں جس پر ہیوی ٹریفک رواں دواں ہے اس سے پورا دن مٹی پھانک پھانک کر لو گ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلع ہورہے ہیں انجمن تاجران کچاکھو ہ روڈ نے ڈی ،سی،او ،خانیوال سے فوری سٹرک کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے ۔
سیال قوم کو سیال ایسوسی ایشن کے سر پرست نواب امان اللہ سیال کی قیادت میں متحد کریں گے مہر ارشاد سیال
عبدالحکیم (یو،این،پی)پو رے ملک میں سیال قوم کو سیال ایسوسی ایشن کے سر پرست نواب امان اللہ سیال کی قیادت میں متحد کریں گے ان خیا لا ت کا اظہار سیال ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کے صدر ،سابق ممبر پنجا ب اسمبلی مہر ارشاد سیال نے محمد یاسین سیا ل کے گھر دیئے گئے عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ اب سیا ل قوم کا استحصال برداشت نہیں کر یں گے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سیا ل قو م اپنا مضبو ط پلیٹ فارم بنا کر الیکشن میں اہم کردار ادا کر ے گی ۔