لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہو رکے علاقے نشتر کالونی میں اڑھائی سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔