ملک سے کرپشن کے سد باب کیلئے نکلے ہیں، آج پارلیمنٹ میں احتساب بل پیش کریں گے،
اپنے منفرد انداز کی وجہ سے جانے پہچانے جمشید دستی کی پینتیس رکنی سائیکل ریلی پچیس مارچ کو مظفر گڑھ سے روانہ ہوئی جو براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور، گوجرانولہ، گجرات اور جہلم سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچی
اسلام آباد(یو این پی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا سائیکل مارچ مظفر گڑھ سے اسلام آباد پہنچ گیا۔ملک سے کرپشن کے سد باب کیلئے نکلے ہیں۔ آج پارلیمنٹ میں احتساب بل پیش کریں گے۔اپنے منفرد انداز کی وجہ سے جانے پہچانے جمشید دستی کی پینتیس رکنی سائیکل ریلی پچیس مارچ کو مظفر گڑھ سے روانہ ہوئی جو براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور، گوجرانولہ، گجرات اور جہلم سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچی۔ فیض آباد کے مقام پر پہلے تو وفاقی پولیس نے جمشید دستی اور ان کے حامیوں کو اسلام آباد داخل ہونے سے روک دیا۔ بعد ازاں جمشد دستی نے پولیس کو پر امن رہنے کی تحریری یقین دہانی کرائی اور انہیں اسلام آباد پریس کلب تک جانے کی اجازت مل گئی۔