خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے ،ریکھا
Published on April 7, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 631) No Comments
جوانی کا راز پیار،پیار اور صرف پیار
خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے ،ریکھا
کیونکہ’’ محبوب‘‘ بھی دغا دے جاتے ہیں لیکن یہ تین چیزیں دغا نہیں دیتیں
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی سدا بہار جوانی نے مداحوں کے اندر یہ جاننے کا تجسس پیدا کر دیا ہے کہ آخر وہ کیا کرتی ہیں کہ وہ اتنی عمر کی ہو کر بھی خوبصورت جوان اور جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے اس کا راز مداحوں کیلئے بالاخر عیاں کر ہی دیا، انہوں نے کہا کہ پیار اور طرز زندگی میں سادگی ان کی جوانی کا راز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ صبح سویرے اپنے دل و دماغ میں اپنے لئے محبت بھر کر اٹھتی ہیں، وہ اپنے لئے ہر چیز بے حد پیار سے کرتی ہیں، انکے خیال میں اپنے خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہئے کیونکہ محبوب بھی دغا دے جاتے ہیں لیکن یہ تین چیزیں دغا نہیں دیتیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی جوانی کا راز یہ بھی ہے کہ شاہانہ طرز زندگی کی بجائے سادہ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔ کھانے میں سبزیاں اور انڈوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، یوگا کرتی ہیں اور اپنے دل و دماغ کو منفی سوچوں سے پاک رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بے حد ضروری ہے اگر یہ عادت اپنا لی جائے تو نہ صرف زندگی آسان ہو جاتی ہے بلکہ کامیاب زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 119
Related