انرجی بحران سے نجات کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کی تیاری وقت کی ضرورت ہے خواجہ آصف

Published on April 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

انرجی بحران سے نجات کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کی تیاری وقت کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا قومی انرجی کانفرنس سے خطاب،

پاکستان کو جوہری توانائی سے روکنا افسوسناک امر ہے، توانائی بحران کی بنیادی وجہ عالمی دباؤ بھی ہے، ڈاکٹر ماریہ سلطان،

کانفرنس سے پاکستان نیوکلیرریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد انور حبیب، نیوکلیر پاور کمانڈ اتھارٹی کے مشیر ڈاکٹر عنصر پرویز سمیت دیگر ماہرین کا اظہارخیال

اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کی تیاری و عملدرآمد کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے اپنا بھرپور کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ساسی یونیورسٹی کے زیراہتمام قومی انرجی کانفرنس کے موضوع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جیواسٹریٹیجک پوزیشن کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا عالمی منظرنامے پر نمایاں کردار نہ صرف انرجی ایکسپورٹر بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تجارتی راہداری کیلئے بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر معروف دفاعی تجزیہ نگار اور ساسی یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا کہ دورِ جدید میں صنعتی ترقی کا راز توانائی کے ذرائع کے تسلسل سے فراہمی میں پنہاں ہے، انہوں نے پاکستان میں جاری توانائی بحران کی وجوہات میں عالمی سیاست کوبنیادی گردانتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائب لائن منصوبے کی ناکامی کی بڑی وجہ عالمی و سفارتی دباؤ ہے، ڈاکٹر ماریہ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی سطع پر جوہری عدم پھیلاؤ کے تسلیم شدہ اصولوں سے روگردانی کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کی جانب سے بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتہ کیاگیا ہے جبکہ اسکے برخلاف پاکستان کو جوہری توانائی سے مستفید ہونے سے روکا جارہا ہے۔ کانفرنس سے پاکستان نیوکلیرریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد انور حبیب، نیوکلیر پاور کمانڈ اتھارٹی کے مشیر ڈاکٹر عنصر پرویز سمیت دیگر ماہرین نے بھی مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

SASSI_April7-2015

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme