ڈپٹی کمشنر سکھر نے روہڑی اور پنو عاقل میں پولیو مہم کا جائزہ لیا

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

03
سکھر۔۔۔ ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے سکھر ضلع میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں روہڑی اور پنو عاقل کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے پولیو ٹیموں سے درپیش مسائل کے بارے میں معلوم کیا، جبکہ انہوں نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹوں پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کابھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے پولیو ٹیموں کو ہدایات دیں کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور اب انکاری والدین یا مسنگ بچوں کا بہانہ نہیں سنا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عملداران کو ہدایات دیں کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ویجیلنس اور نگران کمیٹیاں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes