دوہرے قتل کیس ، پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

08
اسلام آباد ۔۔۔دوہرے قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حکم کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت دوسرے روز بھی نہ ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق این قریشی کی دیگر مصروفیات کے باعث منگل کو بھی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ پرویز مشرف کی اپیل آج تیسری مرتبہ سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 اپریل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد واجد علی خان نے غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ ک مرنے پر دائر دوہرے قتل کے مقدمہ میں طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا جسے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا ، تاہم جسٹس نور الحق این قریشی کی مصروفیات کے باعث اس کی سماعت دوسرے روز بھی نہ ہو سکی۔ جسٹس نور الحق این قریشی پیر اور منگل کو عدالت عالیہ میں بھرتی کے امیدواروں سے انٹرویوز لینے میں مصروف رہے جس کی وجہ سے دونوں روز ان کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ پرویز مشرف کی اپیل آج تیسری مرتبہ جسٹس نور الحق این قریشی کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题