ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ ہدایتکار راج کمارہیرانی اور عامر خان نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 4 سال پہلے راج کمارہیرانی فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ ریلیز ہوئی جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ مذکورہ فلم کے 3کروڑ ٹکٹ فروخت ہوئے جبکہ فلم نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا گزشتہ سال ہیرانی اور عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ نے تھری ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور تین کروڑ 50 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے جبکہ فلم نے 340 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ راج کمار ہیرانی نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ان کی دونوں فلمیں شائقین کو پسند آئیں ‘ اس سے بڑھ کر یہ کہ ناظرین نے فلم کے تصور کو پسند کیا۔