امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا مشن لیکر آیا ہوں،میاں جسیم

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 693)      No Comments

photo lalyani sho
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)ایس ایچ اومیاں جسیم کی کاروائی 4کلو680گرام چرس بر آمد، منشیات فروشوں، جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن و امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا مشن لیکر آیا ہوں، صحافیوں سے خصوصی گفتگو، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مصطفی آباد میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او میاں جسیم احمد نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہباز احمد سے 1260گرام،سلمان عرف بھورا سے 1340گرام،فریاد سے 1050گرام جبکہ عبدالمجید کے قبضہ سے 1030گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے ہمراہ ملاقات کرنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا مشن لیکر آیا ہوں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی، تھانہ مصطفی آباد کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں جرم یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے، انہوں نے عوام اور صحافیوں سے اپیل کی ہے وہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع میرے موبائل نمبر0300/8417907پر اطلاع دیں فوری کاروائی کروں گا، کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ممکن نہیں،۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes