یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی، عابد شیرعلی

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

03 
اسلام آباد (یو این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی وزیراعظم اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطہ میں ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پارلیمان میں یمن کی صورتحال پر بحث میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک حکومت نے فورسز یمن نہیں بھیجی نہ اس طرح کا فیصلہ ہوا ہے پارلیمنٹ ملک کے مفاد میں جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان یمن کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلی مرتبہ اس مسئلہ کے حل کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy