ڈاکٹر خیرالزماں نے یونیورسٹی کے سپورٹس ویک کے حوالہ سے طالبات کی انڈور کھیلوں کا افتتاح کیا

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

9-4-15 Comsat
وہاڑی(یواین پی)ڈائریکٹر کامسیٹ یونیورسٹی ڈاکٹر خیرالزماں نے یونیورسٹی کے سپورٹس ویک کے حوالہ سے ڈاکٹر اسماء کاشف شہزاد کے ہمراہ طالبات کی انڈور کھیلوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی ، ڈاکٹر شاہد ، ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں بھی موجود تھیداکٹر خیرالزماں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں فرائض انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اگر صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر ہوں تو ہر مشکل سے مشکل کام کو انجام دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں انہوں نے کہا کہ اب خواتین طب ، انجینئرنگ ، سائنس ، سیاست کے شعبوں کے علاوہ آفس منیجمنٹ میں بھی اپنا مؤثر کردار انجام دے رہی ہیں اسی طرح اب کھیل کے مختلف شعبوں میں خواتین عالمی مقابلوں میں شامل ہو رہی ہیں افتتاحی تقریب میں پرنسپل نے طالبات کی کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھی اور ان کی مہارت کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog