الیکشن آفس جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر پولیس کا چھاپہ قمار بازی میں مصروف پندرہ افراد دھر لئے

Published on April 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی )امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر سات سید ماجد حسین شاہ کے الیکشن آفس جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر پولیس کا چھاپہ قمار بازی میں مصروف پندرہ افراد دھر لئے ،جوئے پر لگی ہزاروں روپے رقم ، قیمتی موبائل ، قبضہ میں لے لیا ، ایف آئی آر میں پولیس نے وقوعہ کباڑ خانے کا کا درج کیا ، شراب کی بوتلیں بھی غائب ،ہمارے ساتھ انتقامی کاروائی کی گئی ، گرفتار افراد سید ماجد حسین شاہ کے سپورٹرز ہیں کوئی جوا نہیں ہورہا تھا ، کاروائی مسلم لیگ ن کے زعما سردار ممتاز پسوال ، سردار سلطان اور تحصیل صدر فیاض تنولی کے ایما پر کی گئی ،پیپلز پارٹی نے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہوئے اسکی پرزور مذمت کی،کچہری سید ماجد حسین شاہ کے سپورٹروں سے کچھا کچھ بھری ہوئی تھی ،لوگوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ نے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل کی ہدائت پر وارڈ نمبر سات سے امیدوار برائے کونسلر ماجد حسین شاہ کے مرکزی الیکشن آفس واقع جی ٹی روڈ شاہ زیب پراپرٹی پر اچانک چھاپہ مارا پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ مقام پر جوئے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پندرہ ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5/7/78 کے تحت مقدمہ درج کر لیا جمع کے روز جب ملزمان کو عدالت پیش کرنے کے لئے لایا گیا تو احاطہ عدالت میں ماجد حسین شاہ سمیت دیگر جماعتوں پیپلز پارٹی وغیرہ کے لوگ موجود تھے جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مسلم لیگ ن کے زعما ء کے ایما پر یہ انتقامی کاروائی کی جبکہ ماجد شاہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ، یاد رہے کہ قبل ازیں یہ لوگ مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے ، یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ جوئے کی اطلاع کے بعد جب میڈیا سے تفصیلات جاننے کے لئے ڈی ایس پی سلیم خٹک سے ان کے موبائل پر رابطہ کیا تو موصوف نے بتایا کہ نقدی کے علاوہ شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں اسکا کوئی تذکرہ نہیں کیا ، پولیس نے ریڈ الیکشن آفس پر کیا لیکن ایف آئی آر میں کباڑ خانہ شو کیا گیا ،مذکورہ حدود تاھنہ صدر واہ کینٹ کی بنتی ہے مگر تھانہ سٹی واہ کینٹ پولیس نے چھاپہ مارا ، زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر کے کرپٹ پولیس اہلکار و افسران منشیات فروخت کرنے سمیت قمار بازی کا اڈہ چلانے کے ڈیڑھ لاکھ روپے منتھلی وصول کرتے تھے جس کی بناپر آج تک اس مقام پر پولیس چھاپہ نہ مار سکی ،امیدوار برائے کونسلر سید ماجد حسین شاہ کے ماموں ملک جمشید کا کہنا تھا کہ کاروائی بد نیتی پر مبنی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے زعما شامل ہیں انھوں نے اسے سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیا ، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ منصور عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر آدمی کا جمہوری حق ہے انھوں نے بھی واقعہ کی پرزور مذمت کی،لوگوں کی کثیر تعداد نے ہاتھ اٹھا کر واقعہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،پولیس کے مطابق جوئے کے اڈے سے 34000 روپے نقدی ، ہزاروں روپے مالیت کے چھ موبائلز ، سیکو فائیو گھڑی ، تاش کے پتے برآمد کئے گئے ،جبکہ گرفتار ملزمان میں افتخار احمد،فیضان ممتاز،محمد بلال ،محمد عارف،میر افسر،محمد عرفان ،محمد رمضان،ساجد علی، مرسلین احمد، محمد اکمل ، آصف اقبال ، شیر افضل و دیگر شامل ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy