اسلام آباد (یو این پی) پاکستان نے 5 پاکستانیوں کے قتل پر افغانستان سے سخت احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں پاکستان کی طرف سے افغانستان میں اپنے پانچ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت افغانستان سے استدعا کی گئی کہ وہ شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اس واقعہ کی تحقیقات کرے۔ ہماری گہری ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔