وہاڑی(یوا ین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محض فروغ تعلیم کے لیے ہی کوشاں نہیں بلکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف صوبہ میں معیاری تعلیم کے لیے اقدامات کررہے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی میں نئے بھرتی ہونے والے ای ایس ای عہدہ کے ایجوکیٹرز میں اسناد تقرر تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نسیمہ لودھی،ہیڈماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جاوید احمد باجوہ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر منیر احمد جوئیہ، اے ای اوزعاصم علی بھٹی،چودھری محمد رمضان گجر، نسیم انور، عبدالرشید چدھڑ، رانا عبدالجبار، منیر احمد ، چودھری محمد مختار، ملک ذوالفقار کے علاوہ رائے نور محمد کھرل بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ معیار ی تعلیم ہی ترقی اور کامیابی کا زینہ ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی سو فیصد حاضری ، طلبا کی سو فیصد حاضری اور پھر اساتذہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے ہر استاد کا سالانہ رزلٹ مانیٹر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کا گرتا ہوا معیار اور وقاردوبارہ بحال کیا جاسکے انہوں نے کہا یہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ترذاتی مشکلات اور مسائل کے باوجود قوم کے نونہالوں کو مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیارکریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے سفارش کلچر کو ختم کرتے ہوئے ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنایا ہے اب کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی میرٹ پر آنے والے اساتذہ بھی اب میرٹ کو ثابت کرتے ہوئے لسانی، علاقائی ، قومیت پرستی کی عصبیتوں اور فرقہ واریت سے پاک ذہنوں پر مشتمل قوم تیار کریں تاکہ ہم اقوام عالم میں اچھے مسلمان اور اچھے سچے پاکستانی کی حثیت سے پہچان بنائیں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں انہیں اپنا فرض دیانت داری اور فرض شناسی سے نبھانہ ہو گا ہر پرائمری سکول میں سائنس اور ریاضی کے اساتذہ موجو دہیں جہاں تعینات نہیں وہاں جلد تعینات کر دیئے جائینگے ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف چودھری نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ای ایس ای عہدہ پر 170اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے اور شفاف انداز میں حکومتی ہدایات کے مطابق میرٹ لسٹ تیار کی گئی ہے تقریب سے ہیڈ ماسٹر جاوید احمد باجوہ اور ڈپٹی ہیڈماسٹر منیر احمد جوئیہ نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخرمیں میاں محمد ثاقب خورشید نے ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نسیمہ لودھی،ہیڈماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جاوید احمد باجوہ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر منیر احمد جوئیہ ایجوکیٹرز میں اسناد تقررتقسیم کیں۔