پی پی نے پاکستان کی جمہوریت کو اپنے خون سے پروان چڑھا یا ہے:فریال تالپور

Published on April 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

03
پیپلزپارٹی کوختم کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پی ایس ایف کے رہنما سے گفتگو
اوکاڑہ کینٹ(یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی مر کز ی رہنماء فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے اور جمہوریت کی علمبردار ہے اِس نے پاکستان کی جمہوریت کو اپنے خون سے پروان چڑہا یا ہے اور آج وہ تناور درخت بن چکا ہے پی پی پی کوختم کر نے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں جس نے ختم کر نے کی کوشش کی وہ خود ختم ہو گیا اِن خیالات کااِظہار اِنہوں نے پی ایس ایف کے رہنماء محمدآصف خاں بلوچ ،میاں غلام حسین ،سہیل یوسفزائی اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ا،نہو ں نے کہا کہ آج تک ہم نے ہمیشہ جمہوریت کاساتھ دیا تاکہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو بینظیر اِنکم سپورٹ سکیم کے زریعہ آج بھی پورے ملک میں غریب گھرانوں کی مدد کی جاتی ہے جو انکا حق ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ غریبوں کی بات ما نی تھی اور انکو ماتھے کا جھومر سمجھا جو آج ہیں بلاؤل بھٹو میں ہو خوبیاں ہیں جو انکے نانا اور والدہ میں تھیں وہ بھی غریبوں کاہمدردہے انشاء اللہ عنقریب پی پی پی میں بھی تبدیلی آئیگی اور تمام پرانے جانثار کارکنوں کوپارٹی میں واپس لائیں گے اور انکو عزت سے نوازیں گے تاکہ انکو انکا حق مل سکے اوکاڑہ کوبھی انشاء اللہ دوبارہ منی لاڑکانہ بناکر رہیں گے اوکاڑہ پی پی پی کاگڑھ ہے اور رہے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes