ہریتک روشن فلم ’’مارگریٹا ود اے اسٹرا‘‘ کی سکریننگ تقریب کی میزبانی کریں گے
Published on April 12, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 519) No Comments
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن فلم ’’مارگریٹا ود اے اسٹرا‘‘ کی سکریننگ کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلم مارگریٹا ود اے اسٹرا کی سکریننگ اس سے قبل ممبئی میں ہوئی ہے، اس موقع پر میزبان عامر خان اور کرن واؤ تھے اب فلم کی خفیہ سکریننگ ہونے جا رہی ہے جس کی میزبانی اداکار ہریتک روشن کریں گے۔ اس خفیہ سکریننگ کی تقریب میں فلمی شخصیات کرن جوہر، رنبیر کپور اور دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات شونالی بداس نے دی ہیں۔ فلم میں اہم کردار کلکی کوچلن کا ہے۔ فلم میں وہ دماغی فالج کی مریضہ کا کردار نبھا رہی ہے جو معمول کی زندگی کو اچھے سے بسر کرنے کیلئے متحرک ہوتی ہے۔ فلم 17 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 99
Related
Free WordPress Themes