ریحام خان کے جذبے کو سراتے ہوئے خود بھی تحریک انصاف کی حمایت میں نکلنے کا فیصلہ
اسلام آباد(یو این پی) اداکارہ میرا این اے 246 کراچی میں عمران خان کے امیدوار اسماعیل کے لئے ووٹ مانگنے جائیں گی اوراس سلسلے میں اْنہیں والدہ نے اجازت دیدی ہے جس کے بعد دورہ ترتیب دے دیاگیا۔ یواین پی کے مطابق خوبرو اداکارہ میرا نے ریحام خان کے جذبے کو سراتے ہوئے خود بھی تحریک انصاف کی حمایت میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں وہ کراچی میں عمران خان کے امیدوار قومی اسمبلی کے لئے خواتین سے گھر گھر جا کر ووٹ مانگیں گی۔ وہ اپنے دورہ کراچی کا آغاز 19 اپریل سے کریں گی۔