نئی فلم ’’پینڈوبادشاہ ‘‘مکمل،جلدریلیز کی جائے گی خرم شہزاد

Published on April 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 773)      No Comments

khu ac
فلم کہ کہانی ایک دیہاتی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کی ایک حادثہ میں یادداشت کھو جاتی ہے

بورے والہ(یواین پی)فلم اور ٹی وی ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار اور ڈائریکٹرخرم شہزاد کی نئی فلم ’’پینڈوبادشاہ ‘‘مکمل ہوگئی اس فلم کو بہت جلد پاکستانی سینماؤں کی زینت بنا دیا جائے گا فلم کہ کہانی ایک دیہاتی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کی ایک حادثہ میں یادداشت کھو جاتی ہے پینڈو بادشاہ کا مرکزی کردار فلم کے ہدایت کار خرم شہزاد نے بڑی خوبصورتی سے نبھایا فلم کی دیگر کاسٹ میں صائمہ،ایم پروان،عائشہ ناز،سجنی ،حسنین ،آصف رانااور علی قریشی شامل ہیں یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے بتایاکہ ’’ پینڈو بادشاہ ‘‘ایک منفرد اور اچھوتی فلم ہے جو پاکستان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گی اس فلم کی ریلیز کے ساتھ روٹھے فلم بینوں کو سینماؤں کا رخ کرنا پڑے گا اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ بورے والا اور گردونواح میں کی گئی ہے اور فلم کے کچھ سین کراچی میں بھی فلمبند کئے گئے ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ فلم عوام کو بے حد پسند آئے گی واضح رہے کہ پینڈو بادشاہ ایڈیٹنگ کے مراحل سے گرز رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes