بارسلونا(یواین پی)مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے سہوترہ ہاؤس بارسلونا میں عوامی تحریک سپین کے عہدیداران کے اعزاز میں عشایہ دیا۔یہ عشائیہ تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت کا گلدستہ بن گیا۔ اس عشائیہ میں پیپلز پارٹی سپین۔مسلم لیگ ق سپین اور تحریک انصاف سپین اور مسلم لیگ ن سپین کے عہدیداراں نے شرکت کی۔جوزفین کرسٹینا نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام سیاسی جماعتوں کواپنے بھر پور تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پر پریس کلب سپین کے صدر چوہدری حق نوازاور عوامی تحریک سپین کے صدر اقبال چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور جوزفین کرسٹینا کی چاہت اور سماجی خدمات کو سراہا۔اور انکے رزق میں اضافہ کیلئے دعا کی۔اس عشائیہ میں عوامی تحریک سپین کے عہدیداراں کے علاوہ منہاج القرآن سپین کے مصالحتی کونسل کے صدر چوہدری امانت مہر،مسلم لیگ ق سپین کے چےئرمین چوہدری امتیاز لوراں،پیپلز پارٹی سپین کے کوآڈینیٹر حافظ عبدالرزاق صادق،پریس کلب سپین کے صدر حق نواز چوہدری،ن لیگ سپین کے سرپرست چوہدری افضال،مسلم لیگ سپین کے سنےئر رہنما سفیر اکبر بھٹی،مسلم لیگ ن سپین کے ڈپٹی سیکرٹری خلیم بٹ،گجر فورم سپین کے صدر چوہدری اقبال گجر،چوہدری ارسلان نمبردار۔بارسلونا کی ادبی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر۔تحریک انصاف سپین کے محمد نعمان۔اشرف مغل اور بارسلونا کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ایاز مٹھانہ چک نے شرکت کی۔تمام سیاسی وسماجی شخصیات نے جوزفین کرسٹینا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر اکٹھا کیا۔اور انہیں اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔