واپڈہ کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، عوام سراپا احتجاج

Published on April 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

wapda
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)واپڈہ کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے و عوامی حلقوں کا شدید احتجاج، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں گزشتہ ایک ہفتہ سے طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، گریڈ اسٹیشن انتظامیہ آر سی سی اسلام آباد کے نام پر مسلسل تین تین چار چار گھنٹے بجلی بند کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے جس کی وجہ سے کاروباری حضرات شدید متاثر ہو رہے ہیں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آر سی سی اسلام آباد کے نام پر طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، اور مسلم لیگ ن کی قیادت الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题