اسلام آباد ( یواین پی ) تیونس سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے سینیٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے ۔ہیکرز کی جانب سے ایوان بالا پاکستان کی ویب سائٹ پر مغرب مخالف ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں نوجوان خاتون مغرب کی جانب سے فلسطین ، عراق اور افغانستان میں ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان بیان کر رہی ہے .اس کی ویڈیو میں امریکہ کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے امریکہ دنیا میں جمہوریت نہیں بلکہ معاشی طاقت چاہتا ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے وہ معصوم جانوں کا خون بہا رہا ہے ۔ اور کہا گیا ہے کہ امریکہ دنیا میں عدل و انصاف کا پرچار کرتا ہے لیکن اسی کی جانب سے نہ تو انصاف مل رہا ہے اور نہ ہی دنیا میں امن قائم کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب پاکستانی ہیکرز کریو نے سینیٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کو محفوظ کر لیا ہے