آرمی چیف نے غیر ملکی ایجنسیوں کو سخت وارننگ دیدی

Published on April 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

abcکوئٹہ(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں اور ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک صوبائی حکومت کی مدد کی جائے گی اور دہشتگردوں کی مددکرنے والوں کا تعاقب بھی جاری رکھا جائے گا۔جنرل راحیل شریف نے تربت واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے کا ارادہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy