گر می کی آمد کیساتھ ہی بہاولپور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری
مچھروں نے بھی شہریوں کے ناک میں دم کردیا،نیندیں حرام ہوگئیں
کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا شہریوں کی زندگی اجیرن ،بجلی کے بریک ڈان کی وجہ سے شہری پریشان
بہاولپور(یو این پی) گر می کی آمد کیساتھ ہی بہاولپور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا شہریوں کی زندگی اجیرن ،بجلی کے بریک ڈان کی وجہ سے شہری پریشان کاروباری سرگرمیاں معطل جبکہ مسجدوں میں وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہ ہو سکا شہری ریاض، عمران خالد چوہدری سفیان ارائیں محمدیوسف عرفان سدوزئی ودیگر نے کہاکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے صبح کے وقت طلبا اور دفاتر میں جانیوالے اکثر ملازمین کپڑے بھی استری نہیں کرسکتے لوڈشیڈنگ کے بعداب مچھروں نے بھی شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مچھروں نے بھی شہریوں کے ناک میں دم کردیا،نیندیں حرام ہوگئیں گرمی کاآغاز ہوتے ہی پہلے تو واپڈ نے لوڈشیڈنگ کی انتہا کردی اور اب مچھروں نے بھی یلغار کردی ہے جس کی وجہ سے شہری ساری ساری رات سونہیں سکتے۔لوڈشیڈنگ سے پہلے ہی کاروبار تباہ ہوچکے ہیں جس سے نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے اور جب ذہنی اور جسمانی طور پر تھکے ہارے رات کوآرام کرنے کیلئے سونے لگتے ہیں تو مچھر اور مکھیاں حملہ آور ہوجاتے ہیں جس سے ہم طبیعت میں چڑاچڑ پن پیداہوتاہے ۔شہریوں نے وزیر اعظم نوازشریف، وفاقی وزیربجلی سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کی غیراعلانیہ اور شدید لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واپڈا کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کریں۔