نیویارک میں سگریٹ خریدنے کی عمر اکیس سال مقرر

Published on November 1, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

\"13\"
نیویارک ۔۔۔ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا رجحان کم کرنے کے لیے نیویارک میں سگریٹ خریدنے کی عمر اکیس سال مقرر کردی گئی ہے۔امریکی ریاست نیویارک میں نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے اسے روکنے کے لیے سٹی کونسل نے نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت سگریٹ، سگار اور الیکٹرانک سگریٹ خریدنے کے لیے کم ازکم حد اکیس سال رکھی گئی ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔سٹی کونسل حکام کے مطابق تمباکو نوشی کے قوانین سخت کرنے کا مقصد نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے عالمی ادراہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق سگریٹ ساری دنیا میں تقریباً ساٹھ لاکھ افراد کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes