مختلف شواہد کے ذریعے ثابت کرینگے الیکشن میں منظم اور منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی گئی
جو ڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے جمہوریت اور پاکستان مضبوط ہوگا ٗ تحریک انصاف دھرنا نہ دیتی تو کبھی بھی تحقیقات نہ ہوتیں ٗ ہماری جدوجہد کی وجہ سے اب 26گروپس دھاندلی کے خلاف جو ڈیشل کمیشن میں گواہی دینے آرہے ہیں
عبد الحفیظ پیر زادہ ہمارے اوپننگ بلے باز ہیں ٗ عمران خان
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مختلف شواہد کے ذریعے جو ڈیشل کمیشن کے سامنے ثابت کرینگے کہ الیکشن میں منظم اور منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی گئی ٗ جو ڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے جمہوریت اور پاکستان مضبوط ہوگا ٗ تحریک انصاف دھرنا نہ دیتی تو کبھی بھی تحقیقات نہ ہوتیں ٗ ہماری جدوجہد کی وجہ سے اب 26گروپس دھاندلی کے خلاف جو ڈیشل کمیشن میں گواہی دینے آرہے ہیں ٗعبد الحفیظ پیر زادہ ہمارے اوپننگ بلے باز ہیں ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے 26گروپس نے جو ڈیشل کمیشن میں گواہی دینی ہے تحریک انصاف اکیلی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمار ی جدوجہد اور دھرنے کی وجہ سے پہلی بار پاکستانی تاریخ میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی جارہی ہیں عمران خان نے کہاکہ یہ جمہوریت کے سنہرا دن ہے جو ڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ الیکشن کے بعد شور مچتا تھا دھاندلی ہوئی ہے مگر تحقیقات موجودہ الیکشن کے حوالے سے ہورہی ہیں یہ سب ہماری جدوجہداور دھرنے کی وجہ سے ہے عمران خان نے کہاکہ ہری پور ی میں وزیراعظم نواز شریف نے خود کہہ دیا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یعنی جیتنے والا اور ہارنے والا بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی ہے عمران خان نے کہاکہ اگر تحریک انصاف 126دن کنٹینرپر نہ گزارتی تو تحقیقات نہیں ہونی تھی انہوں نے کہاکہ جو ڈیشل کمیشن میں سب چیزیں لوگوں کے سامنے آئیں گی لوگوں کو پتہ چلے گا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر نے کیلئے کس کس طرح کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے جمہوریت اور پاکستان مضبوط ہوگا ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کررہی ہے بلکہ ہم مختلف قسم کے شواہد جو ڈیشل کمیشن پیش کرینگے منصوبہ بندی کے ذریعے دھاندلی کو ثابت کر نے کیلئے ہم نے ایک نہیں مختلف شواہد اکٹھے کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ عبد الحفیظ پیر زادہ ہمارے اوپنر بلے باز ہیں وہ بہترین وکیل ہیں اور ان کی جمہوریت کیلئے بہت جدوجہد ہے ۔