ملٹری اکیڈمی کاکول میں 132ویں پاسنگ آﺅٹ تقریب، پہلی مرتبہ افغان فوج کے سربراہ مہمان خصوصی

Published on April 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

news-1429335960-6936_largeراولپنڈی (یو این پی) پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 132ویں پاسنگ آﺅٹ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں مختلف کورسز میں پاس ہونے والے کیڈیٹس کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا ۔ اس پاسنگ آﺅٹ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ افغان فوج کے سربراہ  چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیر محمد کریمی اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس تقریب کے دوران لانگ کورسز میں پاس ہونے والے کیڈیٹس نے فوج میں باقائدہ شمولیت کا حلف بھی اٹھایا جس میں انہوں نے پاک فوج اور وطن عزیز کے ساتھ وفادار رہنے اور آئین پاکستان کی حفاظت کرنے کا عہد کیا۔

ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ اس خصوصی تقریب میں پاس ہونے والے کیڈیٹس کے والدین بھی شریک تھے جبکہ لانگ کورس مکمل کرنے والے کیڈیٹس میں 6 افغان کیڈیٹس بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)