اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نےپی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کر دی ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی پارٹی ٹریبونل کے معاملات میں مداخلت نہیں کی انہوں نے تمام اقدامات کور کمیٹی کی رضا مندی شامل تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کو معطل کرنا میرا نہیں پارٹی کا فیصلہ تھا اوردھرنے میں پارٹی کو متحد رکھنے کی اشد ضرورت تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے الیکشن ٹریبونل کے بارے میں جو بھی فیصلہ ہوا وہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔یاد رہے کہ جسٹس وجہہ الدین نے جہانگیر ترین کو الیکشن ٹریبونل کے معاملات میں مداخلت پر شوکازنوٹس جا ری کیا تھا ۔