مردہ بچی زندہ کرنے کیلئے والدین کا حیران کن اقدام

Published on April 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 699)      No Comments

news-1429378418-1028_largeنیویارک۔۔۔ انسانوں کا دنیا میں آنا اور پھر ہمیشہ کیلئے رخصت ہو جانا ہی قدرت کا نظام ہے مگر بعض سائنسدان مردہ اجسام میں زندگی لوٹانے کی امید رکھتے ہیں اور ان پر یقین رکھنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا بھی انہیں لوگوں میں شامل ہے جو سمجھتے ہیں کہ کسی وقت سائنس مردہ جسموں کو زندہ کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ انہوں نے دماغ کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہونے والی اپنی ننھی بیٹی کو الکور کمپنی کی ایریزونا میں واقع لیبارٹری میں منجمد کروا دیا ہے تاکہ مستقبل میں سائنسدان اسے زندہ کر سکیں۔ دو سالہ بچی ماتھرائن نوواراپتونگ کے دماغ کو کینسر سے نجات دلانے کیلئے اس کے12 آپریشن، 20 کیمو تھراپی نشستیں اور 20 ریڈی ایشن تھراپی نشستیں کی گئیں لیکن پھر ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے زندہ رکھنا ممکن نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题