راجباہ 3ایل سے مٹی اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے محمد سعید

Published on April 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 759)      No Comments

NewUNN
جھنگ (شفقت سیال)چوہدری محمد سعید سابق کونسلر موضع ڈول (یونین حضرت سلطان باھو)نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ۔ کہ ہمارئے راجباہ 3ایل سے گلاب خان پٹھان اور اس کے ساتھیوں نے اپنے ایکسیوٹر کے ذریعہ مٹی اٹھائی ہے جس سے ہمارئے راجباہ 3ایل کا بیڈ تقریبا چھ ۔سات فٹ گہرا ہو گیا ہے ۔ہم زمیداروں اکٹھے ہو کر مٹی روکنے گئے ۔تو گلاب خان اور اس کے بھائی نے بتایا ۔کہ ہم نے عملہ سے مٹی خرید کی ہے محکمہ نہر کے ملازم سے اجازت لی ہے ۔اب ہمارا راجباہ 3ایل کی برجی نمبر 25-28تک یہ حالت ہے کہ راجباہ کا بیڈ 6/7فٹ گہرا ہو گیا ہے۔ جو کہ گورنمنٹ کے نقصان کے ساتھ ساتھ ہم زمینداراں کو بھی بہت زیادہ نقصان ہے کیونکہ اسکی وجہ سے ہمارئے موگوں پر پانی نہیں چڑھتا اور ہمارا رقبہ بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں احکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارئے راجباہ کے بیڈ کی ڈیزاین کے مطابق مٹی پوری کی جائے اور اس نقصان کے متعلقہ ذمہ داران ملازموں اور مٹی اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور راجباہ 3ایل کی برجی نمبر 25-28کی یہ حالت آپ موقعہ پر خود بھی چیک کر سکتے ہیں ۔جن لوگوں نے مٹی چوری کی یا محکمہ نہر کے ملازموں نے ان کا ساتھ دیا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy