سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت (آج ) ہو گی

Published on April 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

02
راولپنڈی(یو این پی) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت (آج ) بدھ کو ہو گی۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے گذشتہ سماعت پر نیب حکام کو آئندہ پیشی پر دفعہ 31/A کے دائرہ کار کی وضاحت کے احکامات جاری کئے تھے۔ واضح رہے کہ رحمن ملک کے خلاف 2004ء میں نیب نے ر یفر نس نمبر 91/04اور92/04 احتسا ب عدالت میں دائر کئے تھے جن میں الزام تھا کہ رحمن ملک نے ایف آ ئی اے کے ڈائر یکٹر کی حیثیت سے اسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد حیدر کے ہمراہ لاہور میں ہاشم نامی شہری کے گھر پاسپورٹ برآمدگی کیلئے چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر یہاں سے طلائی زیورات نقدی اور پاسپورٹ تحویل میں لئے جبکہ ایک اور الزام یہ تھا کہ رحمن ملک نے مبینہ طور پر رشوت کے طور پر دو گاڑیوں ہنڈا سوک کی ڈیمانڈ کی۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں دائر ہونے والے ان کیسوں میں احتساب عدالت نے ر حمن ملک کی عدم موجودگی میں نیب آرڈیننس کی دفعہ31/A کے تحت تین تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ رحمن ملک نے 2010ء میں 31/A کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی کہ سزا ان کی عدم موجودگی میں سنائی گئی۔ ان کا مؤقف نہیں سنا گیا۔ سپریم کورٹ نے درخو است پر فروری2015ء میں فیصلہ دیا کہ ماتحت احتساب عدالت اس بات کا تعین کرے کہ اس کیس میں مذکورہ سیکشن کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog