ساتھی‘ بزرگ‘ مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ‘میری توانائی ہیں:الطا ف حسین

Published on April 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

06
لندن(یو این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میرے ساتھی، میرے بزرگ، مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ہیں اوریہی میری توانائی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شب جناح گراؤنڈعزیزآباد میں میوزیکل پروگرام کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر عوام کاجوش وخروش قابل دیدتھااوروہ الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگارہے تھے ۔ اس موقع پر بڑے جذباتی مناظردیکھنے میںآئے ۔ الطاف حسین نے اجتماع میں موجود اپنی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم سے درخواست کی کہ وہ سٹیج پر آئیں اور ایک بزرگ کی حیثیت سے میرے ساتھیوں،ماؤں،بہنوں اوربچوں کی بلائیں لیں۔ اس پر محترمہ سائرہ بیگم اسٹیج پر آئیں اورانہوں نے گراؤنڈمیں موجود کارکنوں اورعوام کی بلائیں لیں۔ الطاف حسین نے اس موقع پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے گانے والے ممتازگلوکاروں خالدعمر اورمرادعلی مراد کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں ان کی دل سے بہت عزت کرتاہوں کیونکہ تحریک کے ابتدائی ایام میں جب میں موٹرسائیکل پر تحریک کاکام کرتاتھااورتحریک کے پہلے تنظیمی ترانوں کے کیسٹ کی تیاری کے دوران اکثربھوکا رہتاتھاتویہ بھی بھوکے رہ کرکام کرتے تھے۔ لوگ اپنے اچھے وقتوں کے ساتھیوں کویادرکھتے ہیں جبکہ انہیں برے وقتوں کے ساتھیوں کویاد رکھنا چاپہیے۔خالدعمر اورمرادعلی مراد میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اورمیں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔میں انہیں دل سے پیارکرتاہوں۔اس موقع پر الطا ف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم نے دونوں کے سروں پرہاتھ پھیرکرانہیں دعائیں دیں۔ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے گانے والے گلوکار آفتاب خان اسٹیج پر آئے تو الطا ف حسین نے انہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورعوام سے کہاکہ وہ ایک منٹ تک مسلسل تالیاں بجاکر آفتاب خان کوخراج تحسین پیش کریں۔ جس پر حاظرین نے ایک منٹ تک زوردارتالیاں بجائیں۔اس پر گلوکار آفتاب خان نے کہا کہ جس تحریک کاایساقائدہواس تحریک کوکوئی ختم نہیں کرسکتا۔مشہورترانہ ’’ جیوے ساڈاجیوے الطاف حسین ‘‘ گانے والے گلوکارمحمد حسین نے اپنامشہورترانہ گایاتواس دعائیہ ترانے پر عوام نے انہیں زورداشاباش دی اور الطاف حسین نے بھی انہیں دعائیں دی۔ الطا ف حسین نے میوزیکل پروگرام میں پروفارمنس دینے والے تمام فنکاروں کوشاباش پیش کی اورانہیں سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes