کراچی ( یو این پی) برصغیر کے معروف گلو کار احمد رشدی کی آج 24 اپریل بروز جمعۃالمبارک کو81 ویں سالگرہ منائی جائے گی وہ24 اپریل1934 کو حیدر آباد دکن میں پید اہوئے۔ 1951میں انہوں نے بھارتی فلم عبرت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا احمد رشدی کو 1955میں پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔1956میں ریلیز ہونے والی فلم انوکھی میں گائے گئے گانے ’’میری لیلیٰ‘‘ نے انہیں مقبول ترین گلوکاربنادیا احمد رشدی نے ’’کوکو رینا‘‘اور کچھ لوگ روٹھ کر بھی ‘‘جیسے گیت شامل ہیں ۔انہوں نے فلموں 583میں پانچ ہزار سے زائد نغموں کو اپنی آواز میں ڈھالا انہوں نے نہ صرف اردو،بلکہ انگریزی ۔ پنجابی ،بنگالی ، سندھی اور گجراتی زبانوں میں بھی سینکڑوں نغمے گائے احمد رشدی کو نگار ایوارڈ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ،بیسٹ سنگر آٖ دا میلینئم ایوارڈ اور لیجنڈ ایوار ڈ سمیت متعدد اعزازات سے نواز اگیا۔ احمد رشدی -11اپریل1983 کو کروڑوں مداحوں کو اپنی رسیلی آواز کی یاد دے کر جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔مرحوم کو وفات کے بیس سال بعد ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔