اسلام آباد (یواین پی) بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 600 میگا واٹ ہو گیا ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ بڑھ گیا ۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 14 ہزار 900 اور پیداوار 10 ہزار 300 میگاواٹ تک ہے ۔ موسم گرم ہونے سے بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ بجلی کی پیداوار میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہورہا جس سے بجلی کا شارٹ فال بھی زیادہ ہو رہا ہے ۔ شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں کم از کم گیارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تاہم بجلی کی زیادہ طلب والے علاقوں میں سسٹم ٹرپ کرنے کی شکایات بڑھ رہی ہیں اور آٰئندہ دنوں میں سسٹم پر دباؤ بڑھنے سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔