لاہور (یو این پی) پاکستانی فلمی صنعت کے نامور اداکار نعیم ہاشمی کی39 ویں برسی آج27 اپریل بروزسوموار کو نہا یت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔نعیم ہاشمی ایک وطن پرست فنکار اور ان کی مخمور آنکھیں سوچ کے سمندر سے عقل ودانش کے جو موتی ڈھونڈ کر لاتیں اس سے وہ اپنے سے زیادہ زمانے کو فیض یاب کرتے وہ ہمہ جہت نظریاتی فنکار تھے نعیم ہاشمی نے پہلی فلم چاندنی چوک سے آغاز کیا انہوں نے اپنے کیرئیر میں 100سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا انہوں بطور مصنف ،فلم ساز ،ہدایتکار ،نغمہ نگار اور نعت نگار خصوصی شہر ت حاصل ہوئی ۔