لاہور(یو این پی)اداکارہ بینش خان نے کہا ہے کہ ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ادھوراہے،میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہونا چاہئیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا یواین پی سے کہنا تھا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں اور میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں۔