سالانہ سبی میلے میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے محکمہ لائیواسٹاک کے سینکڑوں ملازمین تاحال اعزازیہ سے محروم

Published on April 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

pic news file 1
سبی (یواین پی) سالانہ سبی میلے میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے محکمہ لائیواسٹاک کے سینکڑوں ملازمین تاحال اعزازیہ سے محروم۔ لائیواسٹاک پیپلز ورکر یونین سبی نے ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے قلم چھوڑ ہرتال شروع کردی احتجاجی مظاہرہ دھرناتفصیلات کے مطابق جشن سبی میلے2015 میں جانوروں کی منڈی اسٹیڈیم سمیت دیگر جگہوں پر خدمات سرانجام دینے والے محکمہ لائیواسٹاک کے سینکڑوں ملازمین تاحال اعزازیہ سے محروم ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ یاداشت جمع کرانے پر بھی مذکورہ مسئلہ حل نہ ہوسکے جس پر لائیواسٹاک پیپلز ورکریونین بلوچستان سبی زون کی جانب سے بیف سینٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدرمحمد صلاح سیلاچی نے کی احتجاجی مظاہرہ میں جنرل سیکرٹری عبید اللہ مری کے علاوہ سینکڑوں مزدور ساتھیوں نے شرکت کی کئی گھنٹوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد مزدوروں نے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنہ بھی دیا نعرے بازی بھی کی گئی احتجاجی مظاہرے سے محمد صلاح سیلاچی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلے کو دوماہ ہوچکے ہین لیکن ابھی تک محکمہ لائیواسٹاک کے سینکڑوں ملازمین اپنے جائز حق سے محروم ہیں سینکڑوں مزدوروں نے دن رات ایک کرکے سبی میلے کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیااور جانوروں کے ساتھ ساتھ ملک کے کونے کونے سے آنے والی مالداروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اب ہمارے ساتھ اس طرح سے ناانصافی کی جارہی ہے ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برادشت نہیں کریں گے تین دنوں کے اندر اندر ہمارے تما م جائز مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر قلم و کام چھوڑ ہڑتال کریں گے مقررین نے کہا کہ لائیواسٹاک پیپلز ورکر یونین اپنے مزدور ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سالانہ سبی میلے میں مزدوروں کو اعزازیہ جلدازجلد دی جائے پرائیویٹ افراد کو کالونی اور دفاتر سے فارغ کیاجائے مزدوروں کے ساتھ انتقامی کاروائی بند کی جائے آفیسران مزدوروں اور یونین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کریں ہم ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں محکمہ لائیواسٹاک میں خدمات ملازمین سے لی جائے پرائیویٹ اور من پسند افراد سے محکمہ لائیواسٹاک میں کام کرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے بصورت دیگر اگر ہمارے جائز مطالبات اور مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کا سلسلہ بلوچستان بھر میں شروع ہوگا جس کی ذمہ داری محکمہ لائیواسٹاک کے ارباب واختیارات پر عائد ہوگی ؂

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog