لاہور(یواین پی ) بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین منورظریف کی -39ویں برسی آج-29 اپریل برز بدھ کو منائی جائے گی ۔ منور ظریف نے اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز 1961میں کیا اور 1964میں فلم ’’ہتھ جوڑی ‘‘ سے شہرت حاصل کی منورظریف نے ادکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اپنے 16سالہ فلمی کیر ئیر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بنارسی ٹھگ ۔ بہاروں پھول برساؤ۔ نوکر ووہٹی دا۔ جیرا بلیڈ۔ خوشیاں ۔ رنگیلا اور منورظریف ۔شید ا پستول وغیرہ شامل ہیں منورظریف کو تین بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا منورظریف-29 اپریل1976 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔منورظریف 25دسمبر 1940کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ کامیڈین ظریف کے بھائی تھے اور ان کو شہنشاہ ظرافت کا خطاب دیا گیا تھا ۔