پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے:امام کعبہ

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments
55
اسلام آباد۔۔۔امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق بہت مضبوط ہیں جس میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستان میں حرمین شریفین کے لئے بہت محبت دیکھی اور ملاقاتوں کے دوران محسوس کیا کہ صدر سے لے کر عام شہری سب سعودی عرب کے ساتھ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق بہت مضبوط ہیں جس میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور پاک سعودی عرب تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔امام کعبہ نے کہاکہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، یہاں کے عوام کی محبت کو آنکھوں سے دیکھا اور دل سے محسوس کیا اور پاکستان اور سعودی عرب میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا دورہ کیا مگر آخری نہیں، پاکستانیوں کی محبت میرے لیے عزت افزائی ہے اور مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی جب کہ والہانہ محبت دینے پر تمام پاکستانیوں کا ممنون ہوں اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان میں خوشحالی لائے۔ شیخ خالد الغامدی نے کہاکہ نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت اسلام ہے اور مسلمان ایک قوت میں جن میں کوئی اختلاف نہیں۔اما م کعبہ نے کہاکہ پاکستانیوں کی محبت میرے لیے عزت افزائی ہے اور مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی،دعا ہے کہ اللہ پاکستان میں خوشحالی لائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان ایک دن شروع ہو اور اسی طرح عید بھی ایک ہی دن منائی جائے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ یکم مئی سے اسلام آباد میں تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ادا کی جائیگی ، تمام مسالک کے علماء4 نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے ، جمعہ کو فیصل مسجد میں نظام صلوٰۃ کا آغاز کیا جائیگا ، صدرمملکت بھی جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کرینگے ، اسلام آباد کے بعد پورے ملک میں نظام صلوٰۃ قائم کیا جائیگا ۔ سعودی عرب کی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی کو حرمین شریفین کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ، کسی کو حرمین شریفین کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ، پاکستان نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes