زلزلے جیسے بڑے سانحے کے بعد وبائی بیماریوں سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے: نیپالی آرمی
کھٹمنڈو۔۔۔نیپال میں آنے والے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5000سے زائد تجاوز کر گئی میڈیا رپور ٹ کے مطابق 7.9 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے اور حکام کے مطابق زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد 5000سے تجاوز کر گئی یونیورسٹی آف کیمبرج ٹیکٹونکس کے ماہر جیمزجیکسن نے بتایا کہ زلزلہ پیما کے ابتدائی اعدادو شمار (سیسمولوجیکل ڈیٹا) کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے نیچے سے زمین تقریباً 3 میٹرز (دس فٹ) تک کھسک گئی ہوگئی۔یہ کہنا زیادہ آسان ہوگا کہ نیپال تین میٹر کے فاصلے پر منتقل ہوگیا ہوگا۔نیپال آرمی کے ترجمان ارون نیوپانے کا کہنا ہے کہ اس موقع پر زلزلے جیسے بڑے سانحے کے بعد وبائی بیماریوں سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔