پریانکا چوپڑا نے مراٹھی زبان سیکھنے کیلئے ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

9
ممبئی۔۔۔بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مراٹھی زبان سیکھنے کے لئے ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا فلمساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میراٹھی پرنسس کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ نے فلم میں ڈائیلاگ کی بہترین ادائیگی کیلئے میراٹھی زبان کی ٹرینرکی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ سیٹ پر ہر وقت اپنے ٹرینر کے ہمراہ دکھائی دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں رنبیرکپور، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ مذکورہ فلم 25 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes