اسلام آباد۔۔۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 1روپیہ59پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔بجلی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی۔ جمعرات کو نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت کم کرنے کی منظوری دے دی، الیکٹرک کیلئے بجلی 1روپیہ59پیسے فی یونٹ سستی کی گئی،بجلی سستی کرنے کا فیصلہ فروری میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ فروری میں کے الیکٹرک نے 99کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی، جس کا ریلیف عوام کو دیا جائے گا۔