اسلام آباد (یو این پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج یکم مئی بروز جمعۃالمبارک کو منایاجائے گا اس سلسلہ میں عام تعطیل ہوگی اور مختلف تنظیموں ۔مزدور یونینوں ۔قومی مزدوریونین ۔متحدہ مزدور یونین ۔ بانڈڈلیبر یونین کے زیر اہتمام ملک بھر میں ریلیاں جلسے ۔جلوس اور مختلف تقریبات سے مزدور رہنما وعہدیداران خطاب کریں گے ۔جبکہ غلہ منڈی عارفوالا میں ایک سو کلو گرام وزنی بوری کندھے پر اٹھائے مزدور مقابلہ بھی انعقاد ہوگا پوزیشن ہولڈر ز کو انعام دیا جائے گا۔ اس روز الیکٹرؤنک اور پرنٹ میڈیا خصوصی پروگرام نشر اور فیچر شائع کریں گے ۔