لندن (یواین پی ) الطاف حسین کا کہنا ہے خود پر لگائے الزامات کا جواب دیں گے ، متحدہ کو ہمیشہ امن پسند ہونے کی سزا دی گئی ، آخری دم تک کارکنوں کے ساتھ رہوں گا ، برطانیہ سے نکالے جانے کی پرواہ نہیں ۔ کراچی میں نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ارباب اختیار نے کبھی ہمیں پاکستان کا بیٹا نہیں سمجھا پھر بھی ہم نے ہر مشکل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔ الطاف حسین کا کہناتھا 1992 میں ہمیں بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا ، مہاجروں کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ الطاف حسین نے کہا کہ خود پر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیں گے ، انہوں نے ایس ایس پی راؤ انوار کو بھنگی قرار دیا اور کہا کہ تحقیقات کر رہے ہیں ان کی پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کا کتنا ہاتھ ہے ، راؤ انوار کو معطل کرنے سے کام نہیں چلے گا ان پر مقدمہ چلایا جائے ، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آخری دم تک کارکنوں کے ساتھ رہوں گا ، برطانیہ سے نکالے جانے کی پرواہ نہیں ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں پرامن معاشرے کے قیام کا حامی ہوں ، ہمیں بہت طعنے دیئے گئے اب مزید برداشت نہیں کریں گے ۔