بارسلونا(یواین پی) مسلم لیگ ق سپین خواتین ونگ کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور کسی قوم کی معیشت کے استحکام کی علامت اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہوتے ہیں ، ان کے حقوق غصب کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ ہر سال یوم مئی پر محنت کشوں پر سیمینار کرکے یا ان سے اظہار ہمدردی کرکے ان مسائل کے حل سے نظریں نہیں پھیری جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کش ریاست کی تعمیر کیلئے اپنا خون پسینہ بہاتے اور معیشت کا پہیہ چلانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں