بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا ماہانہ اجلاس

Published on May 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 718)      No Comments

03
ہومیو پیتھک ڈاکٹرزکے کلینکس کی رجسٹریشن کے لئے ہومیو پیتھک کونسل آف پاکستان سے رجوع کا فیصلہ
بورے والا(یواین پی)گزشتہ روز بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت ڈاکٹراحسن رشیدمیاں منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر بی اے خرم،ڈاکٹرمختار احمد بیگ ،ڈاکٹر منصورالحق شاہد،ڈاکٹرابراراحمد،ڈاکٹر طارق چشتی،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹرزاہد حسین اور ڈاکٹرمحمد سلیم نے شرکت کی ،اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نئے ڈرگ ایکٹ کے تحت ہومیو پیتھک ڈاکٹرزکے کلینکس کی رجسٹریشن کے لئے ہومیو پیتھک کونسل آف پاکستان سے رجوع کیا جائے اور یہ ابہام دور کیا جائے کہ جب پہلے سے ہی ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہو اور پھر وہ باقاعدگی سے چار سال بعد رینول بھی کرائے تو پھر کلینکس کی رجسٹریشن کیوں ضروری ہے۔یہ نہ صرف ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ غریب عوام سے سستے علاج کی سہولت چھیننے کے مترادف ہے۔ ہومیو پیتھک کونسل آف پاکستان سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ بھی دوہری پالیسی ترک کرتے ہوئے دو ٹوک فیصلہ کرے کہ وہ کہاں کھڑی ہے اور انہیں کس کا ساتھ دینا ہے اور یہ بھی واضح کرے کہ نئے ڈرگ ایکٹ کے تحت ہومیو ڈاکٹرز کو اپنے کلینکس کی رجسٹریشن کرانا چاہئے یا نہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes