مصطفی آباد للیانی کی کرائم ڈائری

Published on May 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

unnamedمصطفی آباد میں منشیات فروشی کا دھندہ عرصہ داراز سے عروج پر ہیں، کچھ عرصہ قبل تھانہ مصطفی آباد میں تعینات ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے بعد منشیات فروش علاقہ یا جرم چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے، طارق بشیر چیمہ کے بعد آنے والے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے مراسم قائم کر لئے، ایک تھانیدار نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھانیدار کو اس وقت کے ایس ایچ او نے فون کرکے کہا کہ کس کی اجازت سے اسے گرفتار کیا ہے اسے چھوڑ کر واپس آ جاؤ، جس کے بعد تھانیدار مجبوراََ اسے چھوڑ کر واپس آ گیا، جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے کھلے عام نوجوان نسل کو اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا، حال ہی میں انسپکٹر میاں جسیم احمد نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات ہونے کے بعد تمام تھانیدار حضرات کی ایک میٹنگ کی اور کہا کہ منشیات فروشوں اور ان سے مراسم قائم کرنے والے کسی بھی ملازم کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ میرا مشن ہے جس ہر صورت مکمل کروں گا، کسی بھی جرم کی وجہ سے صرف چند افراد متاثر ہوتے ہیں لیکن منشیات فروشی کی وجہ سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے، میاں جسیم احمد نے کہا کہ یہ شہر اہلیان مصطفی آباد کا ہے شریف شہری معاشرے کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نجات کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان کا تعاون ہی منشیات فروشی کی لعنت سے نجات کاواحد حل ہے، عوام مجھے منشیات فروشی کی اطلاع میرے موبائل نمبر 0300/8417907پر دیں، میری تعینات کے دوران منشیات فروخت کرنے والے اپنے انجام کو تیار ہو جائیں انہیں نشان عبرت بنا دوں گا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادمیاں جسیم احمد نے ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، ڈاکیتی راہزنی، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 100افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12کلو446گرام چرس،170گرام ہیروئن، 5مویشی، 260لیٹر دیسی و ولائتی شراب بمعہ شراب کشید کرنے والا سامان،ناجائز اسلحہ 3بندوقیں، 5پسٹل ،8لاکھ 10ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے،گرفتار منشیات فروشوں میں شیل پمپ مصطفی آباد سے ندیم کھوکھر سے 1320گرام،ہسپتال روڈ پر گاہکوں کے انتظار میں کھڑے منشیات فروش ناصر عباس قریشی عرف بودی سے 1270گرام ، ناصر عباس قریشی عرف بودی سے 1270گرام چرس، محمد آصف عرف آسو سے530گرام چرس، شہباز احمد سے 1260گرام،سلمان عرف بھورا سے 1340گرام،فریاد سے 1050گرام ،عبدالمجید سے 1030گرام چرس ،سرہالی روڈ سے منشیات فروش وقاص سے 512گرام ،بازارمصطفی آباد سے عباس سے 507گرام ،پکی حویلی سے اقبال عرف پپو سے 1520گرام ، دفتوہ سے منشا ماچھی سے 520 گرام ،دفتوہ روڈ سے آصف سے 515گرام ، صفدر عرف چھبو سے 350گرام چرس 170گرام ہیروئن . وڈانہ کے قریب شراب کشید کرنے میں مصروف ذیشان ،لکھنیکے میں چھاپہ مار کر مویشیوں والی حویلی میں شراب فروخت کرنے والے محمد صادق اور محمد طفیل اوردفتوہ میں شراب کشید کرنے میں مصروف اللہ رکھاشامل ہیں، 22.2کو پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نواحی گاؤں وڈانہ سے ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی جس پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم شخص کے قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کرکے نا معلوم شخص کے ورثہ اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی تھی، قتل ہونے والے کی شناخت الیاس مغل کے نام سے ہوئی جو مصطفی آباد للیانی کا رہائشی تھا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کر لیا اور الیاس مغل کے قتل میں ملوث عابد علی عرف مامو اور پرویز خاں کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہم نشہ کے عادی تھے اور وقوع کے روز الیاس مغل کی جیب میں ایک ہزار روپے تھا الیاس مغل نیم بیہوشی کی حالت میں تھا کہ ہم نے اس کی جیب سے ہزار روپے نکال کر اسے قتل کر دیا اور رقم آپس میں تقسیم کر لی، مصطفی آباداور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes