حکومت مسلح افواج کی سالمیت اور عزت و احترام کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،، وزیراعظم
Published on May 3, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 399) No Comments
اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مسلح افواج کی سالمیت اور عزت و احترام کے تحفظ کی ذمہ دار ہے کیونکہ وہ ملک کی سلامتی اور دفاع کی ذمہ دار ہیں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی جانب سے معذرت کرنا اچھا اقدام ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں اور اس موضوع پر گفتگو کرنے سے پہلے ہر ایک کو انتہائی محتاط ہونا چاہئے۔ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ بیانات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صرف قومی اداروں کی سالمیت پر ضرب لگی ہے بلکہ اس سے عوامی احساسات اور جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے میڈیا سے بھی زور دے کر کہا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ قومی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کے بیان یا کسی بھی شخص کی گفتگو یا تقریر کو نشر کرنے کے بارے میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 100
Related
Weboy